Album: Chamakte Chaand Ko
Singer: Ghulam Ali
Music: Anu Malik
Lyrics: Anand Bakshi
Label: T-Series
Released: 1987-10-17
Duration: 08:33
Downloads: 3310593
ہمم۔۔۔ چمکتے چاند کو چمکتے چاند کو ٹوٹا
ہوا تارا بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا
تارا بنا ڈالا میری آوارگی نے مجھ کو آوارہ
بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا
ڈالا ہمم۔۔۔ بڑا دلکش، بڑا رنگین ہے
یہ شہر، کہتے ہیں یہاں پر ہیں ہزاروں گھر،
گھروں میں لوگ رہتے ہیں مجھے اِس شہر
نے گلیوں کا بنجارا بنا ڈالا چمکتے چاند کو
ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا میں اِس دنیا
کو دیکھ کر اکثر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں
نہ مجھ سے بن سکا چھوٹا سا گھر، دن
رات روتا ہوں خدایا، تُو نے کیسے یہ
جہاں سارا بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا
تارا بنا ڈالا میرے مالک، میرا دل کیوں
تڑپتا ہے، سلگتا ہے تیری مرضی، تیری مرضی پہ
کس کا زور چلتا ہے کسی کو گل،
کسی کو تُو نے انگارہ بنا ڈالا چمکتے چاند
کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا یہی آغاز
تھا میرا، یہی انجام ہونا تھا مجھے برباد ہونا
تھا، مجھے ناکام ہونا تھا مجھے تقدیر نے
تقدیر کا مارا بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا
ہوا تارا بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا
ہوا تارا بنا ڈالا میری آوارگی نے مجھ کو
آوارہ بنا ڈالا چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا
بنا ڈالا